Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستانی سات ماہ میں 111 ارب 90 کروڑ روپے سے زائد کی چائے پی گئے

چائے پاکستانیوں کا پسندہ گرم مشروب ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ رواں مالی سال کے سات ماہ پاکستانی 111 ارب 90 کروڑ روپے سے زیادہ کی چائے پی گئے ہیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ میں چائے کی درآمد میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، پاکستانی سات ماہ میں 111 ارب 90 کروڑ روپے سے زائد کی چائے پی گئے۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ دستاویزات کے مطابق سات ماہ 111 ارب روپے 90 کروڑ روپے سے زیادہ کی چائے درآمد کی، گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں 81 ارب 64 کروڑ روپے کی چائے درآمد کی گئی تھی۔

 دستاویزات کے مطابق جنوری 2024 میں 15 ارب 41 کروڑ روپے سے زیادہ کی چائے درآمد کی گئی، دسمبر 2023 کے مقابلے میں جنوری 2024 میں چائے کی درآمد میں کمی ہوئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق دسمبر 2023 میں 16 ارب 67 کروڑ روپے سے زیادہ کی چائے درآمد کی گئی، جنوری 2023 میں 10 ارب 54 کروڑ روپے سے زیادہ کی چائے درآمد کی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version