Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسلام آباد کے تینوں حلقوں میں کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن کی معطلی برقرار

اسلام آباد کے تینوں حلقوں کے حوالے سے کامیابی کے نوٹیفکیشنز اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کے فیصلے سے مشروط کرتےہوئے تینوں درخواستیں نمٹا دیں۔ 

عدالت نے دوران سماعت کہا کہ الیکشن کمیشن میں زیر التوا درخواستوں کے فیصلے تک نوٹیفکیشنز معطل رہیں گے۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کے وکیل کی یقین دہانی کے بعد درخواستیں نمٹا دیں۔

این اے 46/47/48 کے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی کامیابی کے نوٹیفکیشن کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔

پی ٹی آئی آزاد امیدواروں علی بخاری، شعیب شاہین اورعامرمغل نے نوٹیفکیشن چیلنج کررکھے ہیں۔

کیس کی سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہرپرمشتمل ڈویژن بینچ نے کی۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ گزشتہ سماعت کے دوران درخواست گزارنے بتایا کہ ٹربیونل کیلئے نامزدگی دی گئی ہے،  شعیب شاہین نےعدالت کو بتایا تھا کہ تاحال الیکشن ٹربیونل قائم نہیں کیا گیا، الیکشن کمیشن کے وکیل سے ٹربیونل کا نوٹیفکیشن طلب کیا تھا۔

عدالت نے کہا کہ کیس کی سماعت مکمل ہونے کے بعد ٹربیونل کے قیام کا نوٹیفکیشن پیش کیا گیا، بادی النظرمیں ٹربیونل کے قیام کا 17 فروری کا نوٹیفکیشن عدالت سے چھپایا گیا، الیکشن کمیشن سے جاننا چاہیں گے کہ کامیاب امیدوارکے نوٹیفکیشن میں اتنا جلد بازی کیوں کی گئی۔

جسٹس میاں گل حسن نے کہا کہ فارم 47 کے بعد بھی نوٹیفکیشن کے اجرا سے پہلے ایک مکمل عمل ہوتا ہے، اگر کمیشن اگر کل شکایات درست قرار دے دیتا ہے تو نوٹیفکیشن کا کیا ہوگا؟ کیا عدالت نوٹیفکیشن معطل رکھ کر درخواستیں نمٹا دے؟ نوٹیفکیشن کو الیکشن کمیشن کے درخواستوں پر فیصلے سے مشروط کر دیتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version