سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو جتنی نشستیں مل چکیں اس پر صبر شکر کریں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر دیے گئے بیان میں سابق سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کو جتنی نشستیں مل چکی ہیں اس پر صبر شکر کریں ورنہ دوڑ جائیں۔
فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کا معاملہ کیونکہ قانونی ہے تو پھر نہ ہی سمجھیں اور سیٹیں بنتی بھی نہیں ہیں۔
سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کا معاملہ کیونکہ قانونی ہے تو پھر نہ ہی سمجھیں اور سیٹیں بنتی بھی نہیں ہیں،فمحفوظ فیصلوں کو مد نظر رکھتے ہوئے جیسا میں نے کہا فارم 45 میں چھولے کھائیں اور پی ٹی آئی چاند پر حکومت بنائے۔ کیونکہ ابھی تک ان کو سمجھ نہیں آ رہی کہ مولا جٹ کی سیاست نہیں…
— Faisal Vawda Senator (Indep) (@FaisalVawdaPAK) February 28, 2024
انہوں نے کہا کہ محفوظ فیصلوں کو مد نظر رکھتے ہوئے جیسا میں نے کہا فارم 45 میں چھولے کھائیں اور پی ٹی آئی چاند پر حکومت بنائے، کیوں کہ ابھی تک ان کو سمجھ نہیں آ رہی کہ مولا جٹ کی سیاست نہیں چلے گی۔
