Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ٹی آئی کو جتنی نشستیں مل چکیں اس پر صبر شکر کریں، فیصل واوڈا

سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو جتنی نشستیں مل چکیں اس پر صبر شکر کریں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم  ایکس پر دیے گئے بیان میں سابق سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کو جتنی نشستیں مل چکی ہیں اس پر صبر شکر کریں ورنہ دوڑ جائیں۔

 فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کا معاملہ کیونکہ قانونی ہے تو پھر نہ ہی سمجھیں اور سیٹیں بنتی بھی نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ محفوظ فیصلوں کو مد نظر رکھتے ہوئے جیسا میں نے کہا فارم 45 میں چھولے کھائیں اور پی ٹی آئی چاند پر حکومت بنائے، کیوں کہ ابھی تک ان کو سمجھ نہیں آ رہی کہ مولا جٹ کی سیاست نہیں چلے گی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version