Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠چین کی شہباز شریف کو وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد

چین نے شہباز شریف کو پاکستان کا وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ چین وزیر اعظم شہباز شریف کو پاکستان کا نیا وزیر اعظم منتخب ہونے پر دلی مبارکباد دیتا ہے، چین پاک تعلقات اور چین پاک اقتصادی راہداری کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف کے مثبت بیانات کو سراہتا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے مزید کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور پاکستان کی نئی حکومت کی قیادت میں اور پاکستان کے تمام حلقوں کی مشترکہ کاوشوں سے پاکستان یقیناً ملک کی ترقی کے نصب العین میں نئی اور مزید کامیابیاں حاصل کرنے میں کامیاب ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version