Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان آرمی کی ٹیم نے قومی شوٹنگ چیمپئن شپ 2024 جیت لی

پاکستان آرمی کی ٹیم نے قومی شوٹنگ چیمپئن شپ 2024 جیت لی۔

تفصیلات کے مطابق 31 ویں قومی شوٹنگ چیمپئن شپ 2024کا انعقاد کراچی میں ہوا۔

چیمپئن شپ میں پاکستان آرمی، نیوی، پاکستان ائیرفورس،سندھ، پنجاب، واپڈا، پولیس اور فیڈرل رائفلز ایسوسی ایشن کی ٹیموں نے شرکت کی۔

مرد و خواتین شوٹرز نے مختلف اقسام کی پسٹلز اور رائفلز کی شوٹنگز کے شاندار مظاہرے کیے۔

پاکستان آرمی 16 گولڈ میڈل کے ساتھ سرِفہرست رہی جبکہ 11 سلور اور 9 برونز میڈلز حاصل کیے۔

پاکستان نیوی 15 گولڈ، 16 سلور اور 6 برونزمیڈلز کے ساتھ رنراپ قرار پائی۔

پاکستان ایئر فورس تیسری، واپڈا چوتھی جبکہ سندھ  کی ٹیم پانچویں پوزیش پر رہی۔

مہمان خصوصی کمانڈر کوسٹ وائس ایڈمرل راجہ رب نواز نے کھلاڑیوں کے مابین انعامات تقسیم کیے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version