شرجیل میمن نے کہاہے کہ کراچی میں پنک بسوں کی تعداد بڑھائی جائے گی، عوام نےمینڈیٹ دیاہےتاکہ انکی خدمت کرسکیں۔
کراچی میں سینیئرصوبائی وزیرٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جنہوں نےملک کے لیےقربانیاں دیں ان کوخراج تحسین ہے، شہداکےخلاف پی ٹی آئی نےبےہودہ مہم جوئی کی، شہداکی قربانیوں کاتمسخربنایاگیا۔
شرجیل میمن نے کہا کہ اسد قیصرکا لیڈر آج بھی سزایافتہ ہے، پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف کو خط لکھاتاکہ ملک ڈیفالٹ ہو، بلاول، صدرنے خاص ہدایات دیں ٹرانسپورٹ انفرااسٹرکچرپرفوکس کرناہے، جتنی بھی خوشخبریاں دیں ان پرمن وعن عمل ہوگا۔
سینیئروزیرنے کہا کہ عوام نےمینڈیٹ دیاہےتاکہ انکی خدمت کرسکیں، عید کے بعد کراچی کے مختلف روٹس پرنئی بسیں چلائی جائیں گی، عید کے بعد الیکٹرک بسز کے دو نئے روٹ شروع ہونگے، کراچی میں پنک بسوں کی تعداد بڑھائی جائے گی، کراچی میں پنک بس سروس کی بسزکی تعدادمیں اضافہ کیاجائےگا۔
شرجیل میمن نے کہا کہ میرپورخاص میں بھی پیپلزسروس بسیں چلائیں جائیں گی، عید کے بعد میرپورخاص میں بھی پیپلز بس سروس شروع ہوگی، حکومت سندھ کوجوذمےداری دی گئی اس سے متعلق عوام کوآگہی دیناچاہتے ہیں۔ نگران حکومت میں پروجیکٹس تاخیر کا شکار ہوئے۔
انھوں نے مزید کہا کہ گرین بسزعوام کے لئے شروع ہو چکی ہیں، کچھ نئی بسزآئی ہیں وہ بھی سڑکوں پرآئیں گی، آج سےسندھ بھرمیں منشیات کےخلاف مہم شروع کررہےہیں، آج سے منشیات فروشوں کےخلاف کریک ڈاؤن شروع کیاجارہاہے، ڈرگ ڈیلرز،منشیات فروشوں کے خلاف مؤثرکریک ڈائون کرنےجارہےہیں۔ والدین سےگزارش ہےاپنےبچوں کی عادتوں پرنظررکھیں۔
