Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کو چینی کی خریداری میں بڑا دھچکا

اسلام آباد: یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کو چینی کی خریداری میں بڑا دھچکا لگ گیا۔

ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے 45 ہزارمیٹرک ٹن چینی کی خریداری کا ٹینڈر منسوخ کردیا جب کہ رمضان میں ممکنہ قلت پرقابو پانے کے لئے چینی خریداری کا ٹینڈرجاری کیا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی کی مہنگی بولی کے باعث ٹینڈرمنسوخ کیا گیا، کم سے کم بولی 142 روپے فی کلو کے حساب سے موصول ہوئی۔

ذرائع یوٹیلیٹی اسٹورز نے بتایا کہ اخراجات ملاکر فی کلو چینی 155 روپے میں پڑنی تھی، کارپوریشن کے پاس چینی کا وافر ذخیرہ موجود ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ یوٹیلیٹی اسٹورزکارپوریشن نے 45 ہزارمیٹرک ٹن ٹینڈر کے تحت بولیاں طلب کی تھیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version