اپیلٹ ٹربیونل نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کو سینیٹ الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی نے سینیٹ کی جنرل نشست پرکاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر اپیل دائرکی تھی جس پر اپیلٹ ٹربیونل کے جج جسٹس شکیل احمد نے آج محفوظ فیصلہ سنایا۔
اپیلٹ ٹربیونل نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کے سینیٹ کی جنرل نشست پر الیکشن لڑنے کے لیے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے۔
جسٹس شکیل احمد نے کہا کہ ٹیکنوکریٹ کی نشست کے لیےاپیل پربعد میں فیصلہ جاری کیا جائے گا۔
دوسری جانب مراد سعید کی سینیٹ انتخابات کے لیے کاغذات مسترد ہونے کے خلاف اپیل پر ایپلیٹ ٹریبونل نے مراد سعید کی اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
