Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نیوزی لینڈ سیریز: حسیب اللہ نے اعظم خان کی جگہ لے لی

قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز اعظم خان کے ان فٹ ہونے کے بعد حسیب اللہ کو اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ سیریز سے قبل ہی اعظم خان پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلے ٹی ٹوئنٹی ٹریننگ سیشن میں بیٹنگ پریکٹس کے دوران انجرڈ ہوکر سیریز سے باہر ہوگئے تھے۔

وکٹ کیپر بلے باز اعظم خان کو ڈاکٹرز نے 10 دن آرام کا مشورہ دیا تھا، ریڈیالوجی رپورٹس کے بعد ان کو آرام کرنے کی ہدات کی گئیں۔ اعظم خان نیشنل کرکٹ اکیڈمی رپورٹ کریں گے، وہ پی سی بی کے میڈیکل پینل کی نگرانی میں اپنی بحالی کا عمل شروع کریں گے۔

دوسری جانب اعظم خان کے ان فٹ ہونے پر وکٹ کیپر بیٹر حسیب اللہ کو اسکواڈ میں طلب کیا گیا ہے۔

حسیب اللہ نے راولپنڈی میں اتوار کے روز کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے بعد ٹیم کو جوائن کرنا ہے اور لاہور میں شیڈول سیریز کے آخری 2 میچز کیلیے سلیکشن کے لیے دستیاب ہوں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 1-1 سےبرابر ہے جب کہ پہلا میچ بارش کے باعث بغیر کسی نتیجے کا ختم ہوگیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version