کے الیکٹرک نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 10 روپے 69 پیسے فی یونٹ کا اضافہ مانگ لیا۔
تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک نے 2023 تا 2030 کا ملٹی ایئر ٹیرف مقرر کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کردی۔
کے الیکٹرک نے بجلی کا بنیادی ٹیرف 44 روپے 69 پیسے فی یونٹ مقرر کرنے کی استدعا کردی، کے الیکٹرک کا موجودہ بنیادی اوسط ٹیرف34 روپے فی یونٹ بنتا ہے۔ کے الیکٹرک نے 7 سالہ ملٹی ایئر ٹیرف کے تحت بنیادی ٹیرف میں اضافہ مانگا ہے۔
کے الیکٹرک نے ٹرانسشمن چارجز 3.48 روپے، ڈسٹری بیوشن چارجز 3.84 روپے فی یونٹ شامل کرنے کی درخواست کی ہے، اسی طرح آپریشن اینڈ مینٹیننس 0.42 پیسے اور ریٹیل مارجن 0.59 پیسے فی یونٹ مقرر کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
کے الیکٹرک نے ریکوری لاس الاؤنس کی مد میں 2 روپے88 پیسے فی یونٹ جب کہ ورکنگ کیپیٹل 2 روپے 7 پیسے فی یونٹ مقرر کرنے کی درخواست کی ہے۔
صارفین پر بوجھ نہیں پڑے گا، کے الیکٹرک
دوسری جانب ترجمان کے الیکٹرک نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک کی درخواست پر آضافے کی صورت میں صارفین پر بوجھ نہیں پڑے گا، یہ اضافہ ملٹی ویئیر ٹیرف کی مد میں مانگا گیا ہے۔
کے الیکٹرک کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں یکساں ٹیرف پالیسی لاگو ہے، یکساں ٹیرف پالیسی کے تحت ملک کے تمام صارفین کا ٹیرف ایک ہے۔
