اپٹما کا کہنا ہے کہ محکمہ پلانٹ پروٹیکشن نے درآمدی کاٹن کو کراچی پورٹ پرروک لیا ہے۔ وزیراعظم ہنگامی بنیادوں پردرآمدی کاٹن ریلیزکرنےکےاحکامات جاری کریں۔
اپٹما کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ محکمہ پلانٹ پروٹیکشن نے 3 سے 4 ماہ کے دوران درآمدی کاٹن کی کھیپ کوروک رکھا ہے، درآمدی کاٹن کی شپمنٹس رکنے سے صنعت کاروں پرجرمانہ لگ رہا ہے۔
اپٹما کے مطابق غیرملکی کمپنیوں کواب تک 5 کروڑروپے کا جرمانہ ادا کیا جا چکا ہے، امریکہ اوربرازیل سے کاٹن درآمد کی جارہی ہے۔
اپٹما کا کہنا ہے کہ امپورٹرزمجازلائسنس کےتحت کاٹن امپورٹ کررہے ہیں، ڈی جی پلانٹ پروٹیکشن ایف آئی اے کی تفتیش کا بےجا جواز پیش کررہے ہیں، وزارت فوڈ سیکیورٹی، تجارت، داخلہ شپمنٹس کوریلیزکرنے کے احکامات جاری کرچکے۔
اپٹما کے مطابق ڈی جی پلانٹ پروٹیکشن حکومتی احکامات پرعملدرآمدنہیں کررہے، وزیراعظم شہبازشریف اہم معاملے کا فوری نوٹس لیں، وزیراعظم ہنگامی بنیادوں پردرآمدی کاٹن ریلیزکرنےکےاحکامات جاری کریں، ٹیکسٹائل انڈسٹری کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
