اسلام آباد: وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے اتحادی جماعتوں سے مزید وزراء کو کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ایم کیو ایم پاکستان اور بلوچستان عوامی پارٹی سے دو دو وزراء کو کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکمراں جماعت مسلم لیگ ن سے بھی مزید ارکان کو کابینہ میں شامل کیا جائے گا، مسلم لیگ ن کے خیبر پختونخوا سے اہم رہنما کو کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے ایک مرتبہ پھر پیپلز پارٹی کو کابینہ میں شامل ہونے کی دعوت دی جب کہ وفاقی کابینہ میں توسیع آئندہ چند روز میں متوقع ہے۔
