Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کرپشن اور اقرباء پروری کا دور ختم ہو گیا، وزیراعظم آزاد کشمیر

وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کا کہنا ہے کہ  کرپشن اور اقرباء پروری کا دور ختم ہو گیا، ریاست میں ایک قانون لاگو ہے جو امیر اور غریب دونوں کے لیے برابر ہے۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے ریڑھ باغ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منتخب ممبران اسمبلی اپنے اپنے حلقے میں مکمل بااختیار ہیں، میری حکومت کے کسی بھی وزیر کا وعدہ میرا وعدہ سمجھا جائے۔

انہوں نے کہا کہ کرپشن اور اقرباء پروری کا دور ختم ہو گیا، ریاست میں ایک قانون لاگو ہے جو امیر اور غریب دونوں کے لیے برابر ہے، ہوائی اعلانات کا قائل نہیں ہوں۔

چوہدری انوارالحق کا کہنا تھا کہ جہاں جو ضرورت ہے اسے عوام کا حق سمجھتے ہوے دینے کی کوشش کرتا ہوں، دھڑے چھتر پل کا کام جلد شروع کریں گے، جب کہ بوائز ڈگری کالج ریڑھ کا نوٹیفکیشن ساتھ لے کر آیا ہوں۔

وزیراعظم آزادکشمیر نے مزید کہا کہ ہائیر سیکنڈری سکول دھڑے کا اعلان کرتا ہوں، بائی پاس روڈ ریڑھ کا سنگ بنیاد رکھ دیا یہ سڑک جلد مکمل ہو گی۔

اس موقع پر وزیر حکومت کرنل(ر) وقار احمد نور، سردار میر اکبر خان ، ماجد خان، چوہدری اکبر ابراہیم، وزیراعظم کے ہمراہ تھے، میاں عبدالوحید، عامر الطاف، دیوان علی چغتائی، پیر مظہر سعید، میڈم امتیاز نسیم، نبیلہ ایوب، بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version