Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی

اسپیکرقومی اسمبلی سردارایاز صادق نے قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت تے کےلیے ملتوی کردیا، اجلاس میں ریاستی ملکیتی گورننس وآپریشنز بل کی منظوری دی گئی

aسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس 30 منٹ تاخیر سے شروع ہوا۔ ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری کا ترمیمی بل قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا۔ پی پی پی رکن سید نوید قمر نے قائمہ کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں پیش کی۔

وزیر پارلیمانی اموراعظم تارڑ نے ریاستی ملکیتی اداروں کی گورننس اینڈ آپریشنز ترمیمی بل 2024منظوری کے لئے پیش کیا۔ اپوزیشن نے بل منظور کرنے کی تحریک اور بل کی شق وار منظوری کی مخالفت کی۔

اسپیکر نے ریاستی ملکیتی اداروں کی گورننس و آپریشنز کی شق وار منظوری شروع کرائی، اس کے بعد قومی اسمبلی نے ریاستی ملکیتی گورننس و آپریشنز بل کی منظوری دے دی۔

وفاقی وزیرخواجہ آصف نے نکتہ اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ جو روایات سابق اسپیکر نے قائم کیں اس پر ایوان شرمندہ ہے۔  ارکان گرفتار ہوتے رہے کیا اسد قیصر نے پروڈکشن آرڈر دیے؟

خواجہ آصف نے کہا کہ مجھے ایمبیسی روڈ سے گرفتار کیا گیا، کیا اسپیکر نے کردار ادا کیا؟ ارکان کو پارلیمان کے احاطے سے گرفتار کیا جاتا رہا کیا ہوا؟ آج پاک صاف بن رہے ہیں کل تک ایک ایک دن میں باون بلز پاس کرتے تھے۔

وزیردفاع نے کہا کہ ان کے لیے تو بس اتنا ہی کہوں گا کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے۔ خواجہ آصف کی تقریر کے دوران اپوزیشن کی جانب سے مسلسل شور نعرے بازی کی گئی۔

اس کے ساتھ ہی اسپیکرنے قومی اسمبلی اجلاس غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردیا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version