سعودی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان اور امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔
سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق دونوں رہنماؤں کےدرمیان مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرتبادلہ خیال ہوا۔
دونوں رہنماؤں نے گفتگو میں خطےمیں بڑھتی کشیدگی میں کمی پر زور دیا۔
انٹونی بلنکن اورفیصل فرحان نےغزہ میں مستقل جنگ بندی کے حوالے سے بھی بات چیت کی۔
