Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

خان پور،  سگی ماں نے اپنے ہی لخت جگر کو قتل کر دیا

پنجاب کے شہر خان پور  کے علاقے تھانہ ظاہر پیر کی حدود میں موضع قادر پور میں سگی ماں نے اپنے ہی لخت جگر کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق 15 پر اطلاع ملی کہ موضع قادر پور میں بچہ اغواء ہوگیا ہے، تاہم دوران تحقیقات معلوم ہوا کہ اغواء نہیں بلکہ معصوم بچے کو سگی ماں نے ہاتھ پاؤں باندھ کر قتل کر دیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ مبینہ ملزمہ انسہ بی بی نے اپنے بیٹے کو قتل کرنے کے بعد نعش کمرے میں دفنادی، بچے کی شناخت 3 سالہ عمیر علی کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس نے مقتول عمیر علی کی دادی حسینہ بی بی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزمہ کو گرفتار کرلیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version