Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی آئی اے کی خریداری میں کتنی کمپنیوں نے دلچسپی کااظہارکیا؟قائمہ کمیٹی کوبریفنگ

پی آئی اے کی خریداری میں 4 کمپنوں نے دلچسپی کااظہارکیاہے ۔ قومی ایئرلائن کی نجکاری اسی سال کے دوران کی جانی ہے۔

پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن کی خریداری میں اب تک 4 کمپنیوں نے ایکسپریشن آف انٹرسٹ ظاہرکیا۔

19 جون تک پی آئی اے کی خریداری کیلئے 5 سے 6 کمپنیوں کی اظہار دلچسپی کیلیے درخواست مل سکتی ہے۔

 ذرائع کے مطابق خریداری میں مقامی کمپنیوں کیساتھ عالمی کمپنیاں کنسورشیم بنارہی ہیں۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کااجلاس  فاروق ستار کی زیرصدارت ہوا۔ جس میں نجکاری کمیشن کے حکام نے بریفنگ میں بتایاکہ خریداری میں 4 کمپنیوں نے دلچسپی کااظہارکیاہے۔

سیکریٹری نجکاری کمیشن عثمان باجوہ نے کہاکہ سابقہ کمپنیوں نے بھی ایکسپریشن آف انٹرسٹ کی درخواست دی ہے۔

انہوں نے کہاکہ جون میں حیسکو اور پیسکو کی نجکاری کیلئے فنانشل ایڈوائزر تعیناتی کی جائے گی۔

عثمان باجودہ کے مطابق بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری وزارت توانائی اور عالمی کی مشاورت سے ہو گی۔

رکن قائمہ کمیٹی ذوالفقار علی نے کہاکہ ہم کسی صورت پیسکو کی نجکاری نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ  بھلے پورا ملک بیچ دیں مگر پیسکو نہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version