Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

روس کے یوکرین پر ڈرون حملے میں ایک سالہ بچے سمیت پانچ افراد ہلاک

یوکرین کے شمالی شہر پریلوکی پر روسی ڈرون حملے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں، جن میں ایک سالہ بچہ بھی شامل ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کے ڈرون حملے میں 5 افراد ہلاک جبکہ 6 مزید افراد زخمی ہوئے ہیں اور انہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: پیوٹن یوکرین کے ڈرون حملوں کا “سخت جواب” دیں گے، ٹرمپ

یہ حملے ایک ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں، جب امریکی صدر اور روسی صدر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، جس کے بعد امریکی صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ پیوٹن یوکرینی ڈرون حملوں کا سخت جواب دیں گے۔

روسی ڈرونز نے پریلوکی کے رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں رہائشی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

قبل ازیں، چند گھنٹے قبل روسی ڈرونز نے مشرقی یوکرین کے شہر خارکیف کو بھی نشانہ بنایا، جس میں 17 افراد زخمی ہوئے، زخمیوں میں بچے، خاتون اور ایک 93 سالہ بزرگ خاتون بھی شامل ہیں۔

رنگی شہر کے سلوبیڈسکی ضلع میں، رات 1:05 بجے کے قریب شا ہیڈ طرز کے ڈرونز نے دو اپارٹمنٹ عمارتوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں آگ بھڑک اُٹھی اور کئی ذاتی گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version