Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نیول چیف کا پی اے ایف ایئر وار کالج کا دورہ، جدید جنگی چیلنجز پر اہم گفتگو

سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے پی اے ایف ایئر وار کالج انسٹی ٹیوٹ کراچی کا دورہ کیا، جہاں ان کا استقبال صدر ایئروارکالج انسٹی ٹیوٹ ایئر وائس مارشل راشد حبیب نے کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اس موقع پر نیول چیف نے ادارے میں تربیت اور پیشہ ورانہ معیار کو سراہا اور پاک فضائیہ کے ساتھ مشترکہ آپریشنز اور مشقوں میں اضافے کی اہمیت پر زور دیا۔

ایڈمرل نوید اشرف نے کورس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جدید جنگ میں ٹیکنالوجی کا کلیدی کردار ہے اور مشرقی سرحد کی حالیہ صورتحال ہمیں ہمہ وقت چوکنارہنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے ایئر چیف کی قیادت میں پاک فضائیہ کی تکنیکی جدت کو بھی سراہا، اور کہا کہ پاک بحریہ کی زیرِ آہتمام فضائی صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ ہو رہا ہے۔

نیول چیف نے کہا کہ پاک فضائیہ کے ساتھ مشترکہ آپریشنز اور مشقوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے تاکہ دونوں افواج کی صلاحیتوں میں مزید بہتری لائی جا سکے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ ایرواسپیس اور میری ٹائم ٹیکنالوجی پارکس کے اشتراک سے ڈرون ٹیکنالوجی پر کام شروع کیا جائے گا، جو دفاعی خودانحصاری کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version