وزیراعظم شہباز شریف سے متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کاروں اور تاجروں کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہبازشریف سے متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کاروں اور تاجروں کے وفد نے آج ملاقات کی ہے۔
وفد میں ابوظہبی ڈویلپمنٹ ہولڈنگ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد حسن السویدی اور انٹرنیشنل ہولڈنگز کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر سید بصر شوپ اور دیگر شامل تھے۔
ملاقات کے دوران وفد کو خوراک و زراعت، ہوا بازی، بجلی، متبادل توانائی سمیت سولر انرجی، مالیاتی خدمات، صحت کی دیکھ بھال، صنعت، لاجسٹکس، رئیل اسٹیٹ، سیاحت اور مہمان نوازی کے شعبوں میں پاکستان کی جیو اکنامک پوٹینشل کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
A delegation of Investors of United Arab Emirates called on Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif in Abu Dhabi (12 January 2023)#PMShehbazinUAE pic.twitter.com/m2pss4oAM9
— Prime Minister’s Office (@PakPMO) January 12, 2023
وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں اور حکومت سرمایہ کاروں کی سہولت کے لیے تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے۔
اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف، وفاقی وزیر ہوا بازی خواجہ سعد رفیق، وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ سالک حسین اور اعلیٰ سرکاری افسران نے بھی شرکت کی۔
