امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن میں تاخیر قبول نہیں کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کراچی میں بلدیاتی الیکشن مقررہ وقت پر ہونے چاہیئیں اور تاخیر یا التوا کے لیے کسی قسم کا دباؤ قبول نہیں کریں گے۔
کراچی میں بلدیاتی الیکشن مقررہ وقت پر ہونے چاہییں۔ تاخیر / التوا کے لیے کسی قسم کا دباؤ قبول نہیں کریں گے۔ ایم کیو ایم اکٹھی ہو جائے یا الگ رہے، وہ اور اس کے وڈیرے اتحادی شکست سےنہیں بچ سکتے۔ کراچی کےعوام ان لوگوں کو پہچان چکے ہیں جنھوں نے وڈیروں کے ساتھ ملی بھگت سے شہر تباہ کیا
— Siraj ul Haq (@SirajOfficial) January 12, 2023
انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم اکٹھی ہو جائے یا الگ رہے، وہ اور اس کے وڈیرے اتحادی شکست سےنہیں بچ سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں؛ ناقص حکومتی پالیسیوں سے بحران پر بحران پیدا ہو رہےہیں، سراج الحق
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا کہ کراچی کےعوام ان لوگوں کو پہچان چکے ہیں جنہوں نے وڈیروں کے ساتھ ملی بھگت سے شہر تباہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم نے مل کر سندھ کو تباہ کیا، سراج الحق
