Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پنجاب اسمبلی آج تحلیل ہوجائے گی

تحلیل کا وقت آگیا، پنجاب اسمبلی آج تحلیل ہوجائے گی۔

تفصیلات کے مطابق  گورنر پنجاب آج کسی وقت بھی اسمبلی تحلیل کرنے کی ایڈوائس پر دستخط کردیں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے جمعرات کی رات دس بج کر دس منٹ پر اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری  گورنر کو بھجوائی تھی۔

وزیر اعلیٰ کی سمری کا 48 گھنٹے کاآئینی وقت آج رات دس بج کر دس منٹ پر ختم ہوجائے گا۔

مزید پڑھیں: (ن) لیگ کا پنجاب اسمبلی کی تحلیل میں رکاوٹ نہ ڈالنے کا فیصلہ

اگر گورنر  پنجاب اسمبلی تحلیل کی ایڈوائس پر دستخط نہیں بھی کرتے تو رات دس بج کر گیارہ منٹ پر پنجاب اسمبلی آئینی طور پر تحلیل تصور ہوگی۔

پنجاب میں نگران حکومت کے قیام کے معاملے پر اسمبلی کی تحلیل کے بعد چوہدری پرویز الہیٰ آٹھ  روز تک نگراں وزیراعلیٰ کے فرائض سر انجام یں گے۔

مزید پرھیں: اسمبلی کی تحلیل کے بعد پرویزالہیٰ کب تک نگران وزیراعلیٰ کے فرائض سرانجام دینگے؟

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسمبلی تحلیل کے بعد نگراں  وزیراعلیٰ 3 دن کے اندر اندر نامزد کرنا ہوگا۔3 نام قائد ایوان اور 3 نام قائد حزب اختلاف کی جانب سے  دیے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version