Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ملک میں اہم سیاست شروع ہوگئی ہے، شیخ رشید

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ ملک میں اب اہم سیاست شروع ہوگئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ  نے ملک کی موجودہ سیاسی، معاشی اور اقتصادی صورتحال کے متعلق بات کی ہے۔

شیخ رشید نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 15جنوری سے15اپریل اہم ہیں اور ان 100دن میں انتخابی شیڈول آجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن ناگزیر ہیں، سیاسی بکرے کی ماں کب تک الیکشن سے بھاگے گی جبکہ معاشی سلامتی ملکی سلامتی اقتصادی سلامتی اور قومی سلامتی سب خطرے میں پڑ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پورے ملک کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے، علی زیدی

انہوں نے مزید کہا کہ بلدیاتی شعبدہ بازی کام نہیں آئے گی، یہ جتنی دیر کریں گے اپنی سیاست ڈھیر کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ پنجاب کے بعد کے پی کے اسمبلی تحلیل ہوگی، پھر سندھ اسمبلی سے ممبر واپس اور قومی اسمبلی سے استعفے منظور کرائیں گے۔

اس سے قبل سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان نے پی ڈی ایم کو چاروں شانے چت کردیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے 13 جماعتوں کی سیاست ختم کر دی ہے، شیخ رشید

متعلقہ خبریں

Exit mobile version