چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ امید ہے موجودہ آرمی چیف شفاف انتخابات کروائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان کی ٹی وی پروڈیوسرز کے وفد سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے کہا کہ ملک میں اب بھی سیاسی انجینئرنگ جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کو اسی لیے اکٹھا کیا گیا ہے جبکہ جنوبی پنجاب کے لوگوں کو کہا جا رہا ہے کہ پیپلزپارٹی میں شامل ہو جائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب اور وفاق میں کمزور مینڈیٹ ملا تو مزاحمت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں؛ اس وقت پاکستان کو ایک مضبوط اور طاقت ورحکومت کی ضرورت ہے،عمران خان
عمران خان نے کہا کہ ان سے معیشت قابو میں نہیں آنی جبکہ اس وقت ملک 90 فیصد ڈیفالٹ ہو چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ علیم نے 200 ارب روپے کی زمین فروخت کی لیکن اتنی بڑی فروخت کا کسی نے نوٹس نہیں لیا اورحسین حقانی کو ہماری حکومت کے خلاف استعمال کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے دور میں بہترین خارجہ پالیسی تھی اور کبھی کسی کا امریکہ میں ایسا استقبال نہیں ہوا جیسا میرا ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں؛ کراچی، حیدرآباد بلدیاتی انتخابات سے متعلق عمران خان کا اہم پیغام
عمران خان نے کہا کہ سابق برطانوی وزیراعظم نے ہماری ماحولیات کی پالیسی کہ تعریف بھی کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت میں کورونا پالیسی کو بھی سراہا گیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے مزید کہا کہ اسٹیبلشمنٹ ایک حقیقت ہے اور امید ہے موجودہ آرمی چیف شفاف انتخابات کروائیں گے۔
