Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اگلے چند ماہ میں ادویات اور پیٹرولیم مصنوعات کی قلت متوقع ہے، حسان خاور

ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا ہے کہ اگلے چند ماہ میں ادویات اور پیٹرولیم مصنوعات جیسی ضروری اشیاء کی شدید قلت متوقع ہے جس سے کاروبار زندگی میں شدید خلل آ سکتا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حسان خاور نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اسحاق ڈار کی پالیسی کا سب سے بڑا نقصان ڈالر کی قلت سے ہوا ہے، جو آگے بڑھ کر ملکی معیشت کے لیے مزید تباہی کا باعث بنے گا۔

بڑے پیمانے پر صنعتی سرگرمیاں متاثر ہورہی ہیں

انہوں نے کہا کہ ڈالر کی قلت کی وجہ سے امپورٹڈ خام مال کی کمی بھی ہوئی ہے، اس سے کئی فیکٹریاں تو بند ہو چکی ہیں اور جو چل رہی ہیں وہ آئے دن اپنی مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق عوام کے لئے بُری خبر آگئی

حسان خاور نے کہا کہ اس سے ان کی ڈیمانڈ میں کمی آرہی ہے اور بڑے پیمانے پر صنعتی سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں، اس صنعتی طوفان کی وجہ سے پاکستان کی برآمدات شدید متاثر ہوئی ہیں اور زرمبادلہ کا بحران مزید بڑھ گیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ٹیکسٹائل سیکٹر میں لگ بھگ 70 لاکھ افراد بے روزگار ہوچکے ہیں، آگے بھی صورتحال مخدوش ہے۔

ہر گزرتا دن عوام پر بہت بھاری پڑ رہا ہے

ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ حکومت معیشت سنبھالنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے اور ہر گزرتا دن عوام پر بہت بھاری پڑ رہا ہے۔

حسان خاور نے مزید کہا کہ اسٹیل انڈسٹری بھی گھٹنے ٹیک چکی ہے، 1400 ارب کا کنسٹرکشن سیکٹر، 225 ارب کے ٹیکس اور لاکھوں لوگوں کا روزگار خطرے میں ہے، اس سب کا ذمہ دار کون؟ اسحاق ڈار۔

یہ بھی پڑھیں؛ ملک کو مشکلات سے نکالنے کا واحد حل الیکشن ہے، حسان خاور

متعلقہ خبریں

Exit mobile version