پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کچھ دیر بعد خیبر پختو نخواہ اسمبلی کی تحلیل کی سمری بھیج دی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی سینئر لیڈر شپ کا اجلاس ہوا ہے جس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سندھ الیکشن میں دھاندلی کی مثال قائم کردی گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم الیکشن کو مسترد کرتے ہیں، ان انتخابات کی تحقیقات کروائی جائیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سندھ بلدیاتی انتخابات میں سرکاری وسائل استعمال کیے گئے جبکہ رانا ثناء اللہ نے بن دھماکوں سے ڈرا کر شہریوں کو گھروں سے بھی نہیں نکلنے دیا۔
یہ بھی پڑھیں؛ مزاکرات کی بھیک مانگنا پاکستان کی پالیسی نہیں، فواد چوہدری
فواد چوہدری نے کہا کہ کراچی انتخابات کو مزاق بنایا گیا، 3 دن تک کراچی کے انتخابات کے نتائج نہیں آسکے ہیں، الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں ہوتیں تو یہ دھاندلی نہیں ہو سکتی تھی۔
انہوں نے کہا کہ کچھ دیر بعد خیبر بختو نخواہ اسمبلی کی تحلیل کی سمری بھیج دی جائے گی جبکہ گورنر خیبر پختون خواہ سے امید ہے کہ وہ 48 گھنٹے کا انتظار نہیں کریں گے اور سمری پر دستخط کردیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تو کوئی کلرک کی نوکری نہیں چھوڑتا ہے، سب کو پتا ہے کہ ایکسٹینشنوں کیلئے کیا کیا ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ اسمبلی تحلیل کرنے پر فیصلہ ہوچکا ہے، فواد چوہدری
فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت کی طرف سے جو نام آئے ہیں وہ غیر سنجیدہ ہیں جبکہ ناصر کھوسہ سے درخواست بھی کروں گا کہ اپنا فیصلہ تبدیل کریں۔
انہوں نے کہا کہ احمد نواز سکھیرا بھی کریڈبل نام ہے اور نصیر احمد خان پر بھی سب کو اعتماد ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان حملے کی جے آئی ٹو کو کور کیا جارہا ہے جبکہ اعظم سواتی اور عمران خان کی بار قانون ہی بدل دیا گیا ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حملے کی تفتیش پر ہم مطمئن نہیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں؛ اس وقت امن و امان کو خطرہ حکومتی جماعتوں سے ہے، فواد چوہدری
فواد چوہدری نے کہا کہ وفاقی حکومت کو گھر بھیجنے پر سارا فوکس ہے جبکہ ہماری خواہش ہے کہ وفاقی حکومت ہمارے ساتھ بیٹھے اور الیکشن کیلئے بات کرے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیاسی استحکام نہ ہو تو معاشی استحکام نہیں ہو سکتا ہے لیکن وفاقی حکومت بضد ہے کہ الیکشن نہیں کروانے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ابھی بھی وفاق میں سب سے بڑی اپوزیشن پی ٹی آئی ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پرویز خٹک کی قیادت میں سپیکر کے پاس جا رہے ہیں جبکہ ہم وفاقی حکومت گرانا نہیں چاہتے، ہم چاہتے ہیں الیکشن کا فریم ورک تیار ہو لیکن اگر ملک کے مفاد میں گرانی پڑی تو وفاقی حکومت گرا دیں گے۔
پی ٹی آٗی رہنما فواد چوہدری نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت ختم ہوتی ہے تو رمضان سے قبل ہی عام انتخابات ہو جائیں گے۔
