Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے سے متعلق حتمی اجلاس آج طلب

آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے سے متعلق وزیراعظم شہباز شریف نے آج اہم اجلاس لاہور میں طلب کر لیا گیا ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے پر حتمی اجلاس آج بلالیا ہے جس کی صدارت شہباز شریف کریں گے۔

 وزیراعظم نے گزشتہ روز بھی معیشت پر اجلاس کی صدارت کی تھی۔ذرائع کے مطابق گیس اور بجلی کی قیمتیں یکم فروری سے بڑھانے کا اصولی فیصلہ ہوچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کی سرخ جھنڈی، وزیر خزانہ کا وزیر اعظم کو چین سے ہنگامی مدد مانگنے کا مشورہ

وزیراعظم آج گیس اور بجلی کی قیمتیں بڑھانے کی حتمی منظوری دیں گے، پونے200ارب روپے کے ٹیکسز کے حوالے سے بھی آج فیصلہ کیا جائے گا۔

آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کے لیے آج حتمی فیصلے کر لیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق بینکوں کے ونڈ فال منافع پر لیوی عائد ہوگی۔ںفلڈ لیوی کے نفاذ کا بھی فیصلہ کرلیا گیا جبکہ پراپرٹی پر ودہولنڈنگ ٹیکس بڑھانے کی بھی تجویز ہے۔

ذرائع کے مطابق مختلف اشیاء پر جنرل سیلز ٹیکس عائد کرنے، مختلف اشیاء کی امپورٹ پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کرنے کی بھی تجویز زیر غور آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت آئی ایم ایف کو اہداف میں نظرثانی کیلئے قائل کرنے میں ناکام

متعلقہ خبریں

Exit mobile version