پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی نے عدلیہ کے اداروں سے استعفے کا مطالبہ کردیا ہے۔
پی ٹی آئی کے رہنما اعظم سواتی نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک کا واحد حل الیکشن ہیں، ملک کے سارے ادارے ختم ہوتے جارہے ہیں، عدلیہ کے اداروں کو کہتا ہوں کہ استعفیٰ دے دیں۔
پارلیمنٹ کا خانہ خراب ہوچکا ہے
انہوں نے کہا کہ ملک کے سابق وزیر اعظم پر قاتلانہ حملہ ہوا پھر بھی سزا کاٹا رہا، ارشد شریف شہید ہوا کوئی انصاف نہیں ملا، اعظم سواتی موت سے ڈرنے والا نہیں، آپکی عدالتوں میں انصاف نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو آج قانون کی حکمرانی کی ضرورت ہے، اعظم سواتی
اعظم سواتی نے کہا کہ پارلیمنٹ کا بھی خانہ خراب ہوچکا ہے، محسن نقوی کو نگراں وزیراعلیٰ بنایا جا رہا ہے۔
90دن میں جنرل الیکشن ہونے جا رہا ہے
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ تمام پی ٹی آئی کے کارکنان گھر گھر الیکشن کی کمپین کریں، 90دن میں جنرل الیکشن ہونے جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اپنے پیسے دے کر آج عوام آٹا نہیں خرید سکتے، جس نے کرپشن کی اللہ ان تمام کو برباد کردے، حکومت اب عوام کے سامنے منکے ہو چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: متنازعہ ٹوئٹ کیس میں اعظم سواتی کے دوبارہ طلبی کے نوٹس جاری
سینیٹر اعظم سواتی نے مزید کہا کہ میں تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ میرے پر ظلم کے خلاف آواز اٹھائی۔
ہمیں اب آگے بڑھنا ہے
اس سے قبل اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا تھا کہ آزاد اور خودمختار الیکشن کمیشن ہوگا، امید ہے میری التجا پاکستان کی تاریخ کو تبدیل کرے گی، جو کچھ پاکستان میں ہوا سب معاف ہوجائے گا، لیکن جن لوگوں نے ملک کو لوٹا ہے ان کے معاف نہیں کیا جائے گا۔
اعظم سواتی نے مزید کہا تھا کہ میں اپنے خلاف اقدامات، عمران خان اپنے اوپر ہونے والے قاتلانہ حملے کو بھی معاف کردیں گے، ارشد شریف کی بہادر ماں کے قدموں میں بیٹھ کو انکو بھی قائل کروں گا، ہم نے اب آگے بڑھنا ہے۔
