Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ٹی آئی کے 43 ارکان قومی اسمبلی ڈی نوٹیفائی

پاکستان تحریک انصاف کے 43 ارکان قومی اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی سے استعفوں کی منظوری کے بعد الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے 43 ارکان قومی اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کردیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے اسپیکر قومی اسمبلی کی طرف سے بھجوائے گئے استعفعوں کے بعد ڈی نوٹیفائی کیا ہے جس کے بعد 43 قومی اسمبلی ممبران کی سیٹیں خالی قرار دے دیں گئیں ہیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے مزید 43 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور

اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے 43 ارکان کے استعفے منظور کر کے الیکشن میں کو بھجوا یے گئے تھے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز  اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے پی ٹی آئی کے 43 ارکان کے استعفے منظور کئے گئے تھے ۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے استعفے منظور کر کے الیکشن میں کو بھجوا دیئے ہیں جبکہ پی ٹی آئی ارکان کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی ہدایت بھی جاری کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کے 44 اراکین قومی اسمبلی کا استعفے واپس لینے کا فیصلہ

متعلقہ خبریں

Exit mobile version