Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گزشتہ 9 مہینوں میں قوم نے بدترین مہنگائی دیکھی ہے، اسد عمر

سابق وفاقی وزیر اور رہنما پی ٹی آئی اسد عمر نے کہا ہے کہ گزشتہ 9 مہینوں میں قوم نے اپنی تاریخ کی بدترین مہنگائی دیکھی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس بریفنگ کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ پچھلے ساڑھے 9 ماہ کے عرصے میں  حکومت نے عوام کے ساتھ کیا کیا ہے؟

انہوں نے کہا کہ حکومت کے اپنے اعداد و شمار کے مطابق مہنگائی کی شرح بلند ترین ہوئی ہے اور یہ پاکستان کی معیشت کا نہیں قومی سلامتی کا مسئلہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں ہوشربا مہنگائی ہوگئی ہے، ملک میں ہزاروں کاروبار بند، لاکھوں لوگ بےروزگار ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوشش کرینگے تو بھرپور جواب دیا جائیگا، اسد عمر

اسد عمر کا کہنا تھا کہ  آئی ایم ایف سے جو معاہدہ ہوگا پتہ نہیں کیا کیا مہنگا کریں گے، نئے ٹیکسز لگیں گے، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں سیاسی انتشار سے بدترین معاشی صورتحال پیدا ہوئی جس کے بعد اب پوری قوم عدالتوں کی طرف دیکھ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انا پرستی کی بنیاد پر جو فیصلے کئے گئے اس کے نتیجے میں ہزاروں کاروبار پاکستان میں بند ہوگئے ہیں اور اب صرف 3 ہفتے کے ذخائر بچیں ہیں جو کہ اب تک کی سب سے کم ترین سطح ہے اور ایک مرتبہ پہلے بھی جب ہم اس سطح پر آئے تھے اس وقت بھی مسلم لیگ ن کی حکومت تھی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے آج جو معاشی حالات ہیں وہ پہلے کبھی کی نے نہیں دیکھیں اور اس کی بنیادی وجہ جمہوری نظام میں ایک سازش کے تحت عمل دخل کرنا ہے۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ اگر 90 دن میں جان بوجھ کر آپ الیکشن نہیں کراتے ہیں تو آرٹیکل 6 لگتا ہے، غداری کا مقدمہ بنتا ہے، سزائے موت بنتی ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ آج لوگ گڑگڑا کر کہتے ہیں کہ عمران خان سے کہیں کہ ہماری جان بچائیں ۔

انہوں نے بتایا کہ آج اس سیاسی بحران کو معاشی بحران سے جوڑا جائے تو اسکے نتیجے میں پیدا ہونے والے سماجی بحران اس سے قومی سلامتی کو خطرہ لاحق ہے ۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version