Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امیر جماعت اسلامی کا سانحہ پشاور سےمتاثرہ یتیم بچوں کی کفالت کرنے کا اعلان

 امیرجماعتِ اسلامی نے اعلان کیا ہے کہ سانحہ پشاور کے شہداء کے یتیم بچوں کی کفالت الخدمت فاؤنڈیشن کے آغوش ہومز میں کی جائے گی۔

 تفصیلات  کے مطابق جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق  نے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ پشاور کے شہداء کے یتیم بچوں کی کفالت الخدمت فاؤنڈیشن کے آغوش ہومز میں کی جائے گی۔

ذرائع کے رپورٹ کے مطابق جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت اسلامی لواحقین کی امداد اور دیکھ بھال کےلیے ہر ممکن اقدام کرے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پشاور کی پولیس لائن مسجد میں نماز ظہر کے وقت زوردار دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں مسجد کا ایک حصہ شہید ہوگیا جبکہ 100 سے زیادہ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ملی تھیں۔

جس کے بعد نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان  کی ہدایت پر پشاور کے بڑے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور پولیس لائن دھماکے کے شہداء کی تعداد 100 ہوگئی

متعلقہ خبریں

Exit mobile version