اسد قیصر نے کہا ہے کہ ہم اس مہنگائی کے خلاف مہنگائی مارچ کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے شاہ منصور صوابی میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج حکومت آئی ایم ایف کی ایماء پر منی بجٹ پیش کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 170 ارب روپے کے مزید ٹیکسز عوام پر لگائے جا رہے ہیں اور عوام پر مزید بوجھ ڈالا جا رہا ہے ، اس منی بجٹ سے عوام کی زندگیاں مزید مشکل ہوجائے گی۔
اسد قیصر نے کہا کہ ہم اس مہنگائی کے خلاف مہنگائی مارچ کریں گے اور ہم مہنگائی مارچ میں اس بجٹ سے انکار کریں گے۔
سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام اس اسمبلی کا بجٹ قبول نہیں کرے گی ، اس اسمبلی کے فیصلوں کو نہیں مانتے جس میں اکثریتی ممبران موجود ہی نا ہو۔
