Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان کی جمہوریت، عدلیہ اور معیشت خطرے میں ہے ،حماد اظہر

حماد اظہر نے کہا ہے کہ پاکستان کی جمہوریت، عدلیہ اور معیشت خطرے میں ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار این اے 126 حماد اظہر نے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کر دیا۔

اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے کہا کہ حلقہ این اے 126 میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کا کوئی امیدوار نظر نہیں آرہا، دونوں پارٹیوں نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی 40 فیصد مزید بڑھنے کا خدشہ ہے جبکہ پاکستان کی جمہوریت، عدلیہ اور معیشت  خطرے میں ہے

حماد اظہر نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کے لئے جیل تو کیا ہم شہادت بھی قبول کرنے کو تیار ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے مزید کہا کہ بہت جلد انتخابات ہونے والے ہیں،16 مارچ تک ہماری صوبائی اسمبلی کی انتخابی مہم شروع ہوچکی ہوگی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version