Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جیل بھرو تحریک آئین کے تحفظ اور انتخابات کے لیے ہے، پرویز الٰہی

سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ جیل بھرو تحریک آئین کے تحفظ اور انتخابات کے لیے ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی اعلان کردہ جیل بھرو تحریک کے متعلق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا بیان سامنے آیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے رہنما اور کارکن رضاکارانہ گرفتاریاں پیش کرکے حقیقی آزادی کے لیے جدوجہد کررہے ہیں اور حکومت جان لے الیکشن کرواکر ہی جان چھوٹنی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی کال پر عوام اور پارٹی کارکن جیلوں میں جانے کے لیے تیار ہے جبکہ آئین سے کھیلنے والے حکمران اپنے لیے خود آرٹیکل 6 کی راہ ہموار کررہے ہیں۔

پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ عوام عمران خان کے ساتھ ہیں یہی خوف پی ڈی ایم کو الیکشن سے روکے ہوئے ہے کہ آئین کے تحفظ کی جدوجہد میں قوم عمران خان کے ساتھ ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ رو چوہدری پرویز الہیٰ نے ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کیا تھا ۔

بعدازاں پاکستان تحریک اصاف میں شمولیت کے بعد ق لیگ کے رہنماؤں نے جیل بھرو تحریک میں شامل ہونے کا اعلان کردیا ہے۔

اس حوالے سے رہنما زبیر احمد آغا، عبدالواسع خان آج کارکنوں کے ہمراہ شارع قائداعظم پہنچیں گے۔

جیل بھرو تحریک

پاکستان تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک  کا پہلا مرحلہ آج لاہور سے شروع ہوگا، شاہ محمود قریشی، عمر سرفراز اور ولید اقبال سمیت 200 پارٹی کارکن پولیس کے حوالے کر دیں گے۔

پی ٹی آئی کے کارکنوں نے اپنے چیئرمین کی ہدایت پر جیل جانے کی بھرپور تیاریاں کر لی ہیں۔

زمان پارک میں لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہے۔

خواتین کارکنان بھی عدالتی گرفتاری کے لیے تیار ہیں۔

پی ٹی آئی کے کارکن پرامید ہیں کہ جب ’عوام کا سمندر‘ حکام کے سامنے ہتھیار ڈال دے گا تو جیلیں بھر جائیں گی اور مزید لوگوں کو لے جانے کی جگہ نہیں ہوگی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version