ٹھٹھہ کے کیٹی بندر کی ساحلی پٹی پر سمندر میں طغیانی آجانے سے لہریں سطح سمندر سے بلند ہونےسے سمندر کا پانی متعدد دیہاتوں میں داخل ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق کیٹی بندرمیں سمندری پانی داخل ہونے سے گاؤں محمد علی شولانی ، سلیمان شولانی، آچار جت، عبداللہ دبلو، ابو جت، امین جت اور صدیق شولانی سمیت متعدد دیہات زیرِآب آگئے ہیں۔
متاثرین نے اپنی مدد آپ کے تحت نقل مکانی شروع کردی، ذرائع
ذرائع کا کہنا ہے کہ سمندر میں طغیانی آجانے کے باعث مختلف دیہاتوں میں پانی داخل ہونے سے ایک جانب زرعی فصلیں بری طرح متاثر ہو گئیں ہیں جبکہ کئی دیہات بھی شدید متاثر ہیں تاہم انتظامیہ وہاں ابھی تک پہنچنےسےقاصر ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کی امدادی سرگرمیاں شروع نہ کرنے کی وجہ سےعلاقہ مکینوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔
