سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے مفادات کیلئے کسی سے بھی بات کرنے کیلئے تیار ہوں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں چیئرمین پی ٹی آئی نے اس ملک کی خوشحالی کی خاطر اہم بیان جاری کیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی، مفادات اور جمہوریت کیلئے میں کسی قربانی سے گریز نہیں کروں گا، اس ضمن میں، میں کسی سے بھی بات کرنے کیلئے تیار ہوں اور اس جانب میں ہر قدم اٹھانے کیلئے تیار ہوں۔
پاکستان کی ترقی، مفادات اور جمہوریت کیلئے میں کسی قربانی سے گریز نہیں کروں گا، اس ضمن میں، میں کسی سے بھی بات کرنے کیلئے تیار ہوں اور اس جانب میں ہر قدم اٹھانے کیلئے تیار ہوں
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 16, 2023
انہوں نے مزید کہا کہ حقیقی آزادی کی جدوجہد میں ہمارےساتھ شامل پاکستان کے عوام اور لاہور سمیت پاکستان بھر سے آنے والے اپنے کارکنان کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ میری دعا ہے کہ ہماری اس جدوجہد اور حقیقی آزادی کے سفر کو اللہ رب العزت کامیاب فرمائیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کی سنئیر اینکرز سے ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات کے دوران ان کا کہنا تھا کہ قانون کی حکمرانی اور عملدرآمد پر یقین رکھتا ہوں، 18 مارچ کو عدالت میں پیش ہونگا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ میری گرفتاری عدالت میں پیش ہونے کیلئے نہیں مجھے مارنے کیلئے ہے، عدالت میں پیش ہونے سے کبھی نکار نہیں کیا لیکن یہ مجھے اس جگہ بلا رہے ہیں جس کے بارے میں مجھے سیکیورٹی خدشات ہیں۔
