Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ڈیرہ اسماعیل خان آپریشن کے شہداء کی نماز جنازہ ادا، فوجی اعزاز کیساتھ سپردخاک

ڈیرہ اسماعیل خان آپریشن کے شہداء کی نماز جنازہ ادا  کردی گئی ہے جبکہ فوجی اعزاز کیساتھ سپردخاک بھی کردیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان آپریشن کے دوران شہید ہونے والے جوانوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ تینوں شہداء کو لودھراں، میاں چنوں اور جنوبی وزیرستان میں فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ نماز جنازہ اور تدفین میں حاضر سروس و ریٹائرڈ فوجی حکام نے شرکت کو یقینی بنایا جبکہ شہداء کے اہل خانہ اور رشتے داروں کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے کا کہنا تھا کہ مسلح افواج اورانٹیلی جنس ایجنسیاں ہر قیمت پر دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں ، ہمارے جوانوں کی قربانیاں دہشت گردی کیخلاف جنگ میں عزم کو مزید تقویف دیتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی وزیرستان: انگوراڈہ میں فائرنگ، آئی ایس آئی کے بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی شہید

اس کے علاوہ ڈیرہ اسماعیل خان شہید بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی کی نماز جنازہ ڈیرہ اسماعیل خان میں ادا کردی گئی۔

جنوبی وزیرستان کے علاقے انگوراڈہ میں شدید فائرنگ کے تبادلے میں آئی ایس آئی کے بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے۔

شہید بریگیڈیئر برکی نے اے پی ایس حملے میں ملوث دہشتگردوں کے خاتمہ میں کردار ادا کیا اور 12 اکتوبر 1995 کو فرنٹیئر فورس رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا۔

بر یگیڈیئر برکی کے سوگواران میں، اہلیہ، ایک بیٹا اور ایک بیٹی شامل ہیں، وطن کی مٹی اور پوری قوم اپنے اس بہادر بیٹے کو سلامِ پیش کرتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version