بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں دستی بم کے دھماکے میں 5 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
پولیس کے مطابق کوئٹہ میں جوائنٹ روڈ پر دستی بم کا دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے، تاہم پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔
سول اسپتال کوئٹہ کے ڈاکٹر وسیم بیگ نے بتایا کہ دستی بم کے دھماکے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
