Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ نے درسی کتب چھاپنے والے پبلیشرز کے خلاف ایف آئی آر درج کروادی

سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ نے درسی کتب چھاپنے والے پبلیشرز کے خلاف ایف آئی آر درج کروادی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کی درسی کتب چھاپنے والے پبلیشرز کے خلاف ایف آئی آر بورڈ کے چیئرمین آغا سہیل پٹھان کی ہدایت پر درج کروائی گئی ہے۔

سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ نے کہا ہے کہ پولیس نےاردو بازار میں کارروائی کرتے ہوئے کئی پبلیشرز کو حراست میں لے لیا ہے، پبلیشرز غیر قانونی طور پر درسی کتب چھاپ رہے تھے، پبلیشرز کی جانب سے چھاپی گئی درسی کتب میں متنازع مواد  شامل ہے، والدین اور سول سوسائٹی کی شکایت پر بورڈ نے کارروائی کا فیصلہ کیا، ایف آئی اے میں بھی شکایت جمع کروائی جائے گی، اردو بازار میں کارروائی آرام باغ تھانے کے پولیس اہلکاروں نے کی، حراست میں لیے گئے افراد کو آرام باغ تھانے میں رکھا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version