سندھ میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 14 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت سندھ نے صوبے میں ڈینگی کی صورتحال کے بارے میں جاری کردہ رپورٹ میں بتایا کہ گزشتہ روز کراچی میں 10، حیدرآباد میں 3 اور سکھر میں 1 کیس رپورٹ ہوا۔
محکمہ صحت سندھ نے بتایا کہ ماہ اگست میں اب تک سندھ میں 183 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے کراچی سے 148، حیدرآباد 27، میرپورخاص 3، سکھر 3 اور لاڑکانہ سے 1 کیس رپورٹ ہوا۔
ادارے نے بتایا کہ کراچی میں ضلع شرقی سب سے زیادہ متاثر، ماہ اگست میں ضلع شرقی سے 82 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ ضلع جنوبی سے 23، ضلع وسطی 21، ضلع ملیر 7، ضلع کورنگی 7، ضلع کیماڑی سے 4 اور غربی سے 7 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ادارے کا کہنا تھا کہ رواں سال ڈینگی کے سندھ بھر میں 923 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے کوئی ہلاکت ریکارڈ نہیں کی گئی۔
حالات حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
