Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سندھ میں ڈینگی کے 12 کیسز رپورٹ

سندھ میں گزشتہ روز ڈینگی کے 12 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت سندھ نے صوبے میں ڈینگی کی صورتحال کے بارے میں رپورٹ جاری کی جس میں بتایا کہ گزشتہ روز کراچی میں 10 اور حیدرآباد میں 1 کیس رپورٹ ہوا ہے، ماہ اگست میں اب تک سندھ میں 195 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

محکمہ صحت سندھ  نے کہا کہ کراچی سے 159، حیدرآباد 28، میرپورخاص 3، سکھر 3 جبکہ لاڑکانہ سے ڈینگی کا 1 کیس رپورٹ ہوا ہے۔

ادارے نے کہا کہ کراچی میں  ضلع شرقی سب سے زیادہ متاثر ہے، ماہ اگست میں ضلع شرقی سے 87 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ ضلع جنوبی 24، ضلع وسطی 23، ضلع ملیر 9، ضلع کورنگی 7، ضلع کیماڑی 5 اور ضلع غربی سے ڈینگی کے 4 کیسز رپورٹ ہوئے۔

محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ رواں سال ڈینگی کے سندھ بھر میں 935 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے ہلاکت ریکارڈ نہیں ہوئی۔

 

 

 

حالات حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Exit mobile version