لاہور میں پولیو اب تک ختم نہ ہو سکا۔
تفصیلات کے مطابق ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی۔
ڈی سی لاہور نے ہنگامی طور پر تمام متعلقہ محکموں کا اجلاس طلب کر لیا جس میں وائرس کی تصدیق کے بعد ہنگامی اقدامات کو حتمی شکل دی جائے گی۔
ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے تمام اداروں کو فعال کردار ادا کرنے پر تفصیلی بریفنگ اور پلان تیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام متعلقہ افسران پولیو فری لاہور کیلئے ہنگامی اقدامات کی منصوبہ بندی لائیں، لاہور کے ماحولیاتی نمونوں کو ہر صورت مکمل پولیو فری بنانا اولین ترجیح ہے۔
حالات حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
