Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مقبوضہ کشمیر اس وقت سب سے بڑی جیل ہے، طاہر اشرفی

پاکستان علماء کونسل کے سربراہ علامہ مولانا طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر اس وقت سب سے بڑی جیل ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان علماء کونسل کے سربراہ علامہ مولانا طاہر اشرفی نے بیان میں کہا کہ اس وقت بہت ساری چیزیں پاکستان میں چل رہی ہے، جو واقعات گزشتہ دنوں سرگودھا اور فیصل آباد میں کیا گیا وہ انتشار پیدا کرنا ہے۔

مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ میں نےخود سرگودھا میں جا کر سارے حالات دیکھے ہیں، سر گودھا میں جو انتشار پیدا ہوا ہے اس کے شواہد انڈیا سے ملتے ہیں، انڈیا میں یہ کیسی جمہوریت ہے جہاں پر مسلمانوں کا قتل عام ہو رہا ہے؟

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر اس وقت سب سے بڑی جیل ہے، سب سے اہم بات یوم دفاع کے حوالے سے کل ہم 6 سبتمر کو یوم دفاع منا رہے ہیں۔

مولانا طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ ہمیں اپنے ملک کی عدلیہ  سے یہ پوچھنا ہے کے9 مئی کے مجرمین کو سزا دے دی؟9 مئی کے واقعے میں مجرمین کا پتہ ہوتے ہوئے بھی ابھی تک ان کو سزا نہیں دی گئی۔

پاکستان علماء کونسل کے سربراہ علامہ مولانا طاہر اشرفی کا مزید کہنا ہے کہ یومِ دفاع پر میں یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کے ہم اپنی پاک فوج کے ساتھ ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version