Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات کا اجلاس

کنوینر فوزیہ ارشد کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات کا اجلاس ہوا۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں وفاقی سیکریٹری اطلاعات اور ڈی جی نے ریڈیو پاکستان کے مالی معاملات پر بریفنگ دی۔

سیکرٹری اطلاعات نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ریڈیو پاکستان کے ریٹائرڈ ملازمین کو اپریل، مئی، جون، جولائی اور اگست کی پینشن جاری کر دی گئی ہے۔

سیکرٹری اطلاعات کا کہنا تھا کہ حکومت کی مالی مشکلات کا سارا بوجھ ریڈیو پاکستان پر ہی گرتا ہے، ریڈیو پاکستان کی اراضی کے حوالے سے اسٹیٹ بینک سے بات چیت چل رہی ہے، اراضی کی لیز سے 2 ارب روپے ملیں گے۔

ڈی جی ریڈیو کا کہنا تھا کہ ہم اراضی کو کمرشل ریٹ پر دینا چاہتے ہیں، اسٹیٹ بینک صنعتی ریٹ لگانا چاہتا ہے۔

اجلاس میں کمیٹی نے ریڈیو پاکستان کی اراضی پبلک آکشن کے ذریعے لیز پر دینے کی سفارش کر دی۔

 

 

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version