عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ عارف علوی نو ستمبر کے بعد صدر مملکت نہیں رہے، اب وہ صرف عبوری صدر ہیں۔
ڈپٹی سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ ن عطاءاللہ تارڑ نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ صدر نے اسمبلیاں توڑ کر غیر آئینی کام کیا تھا، قاضی فائر عیسیٰ کے خلاف ریفرنس بھیج کر غیر قانونی کام کیا، صدر نے وزیر اعظم کی ایڈوائس پر کام کرنا ہے۔
عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ جب بھی ملک کی حالت بہتر ہوتی ہے پی ٹی آئی ملک کو غیر مستحکم کرتی ہے، صدر عارف علوی تاریخ دینے کے بعد غیر یقینی کی صورتحال پیدا کردیں گے اور ملک کو غیر مستحکم کرینگے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پہلے بھی صدر نے قاضی فائز عیسی کے خلاف ریفرنس بھیج کر اور عدم اعتماد کے باوجود اسمبلی تحلیل کر کے غیر آئینی کام کیا۔ عارف علوی نو ستمبر کے بعد صدر مملکت نہیں رہے بلکہ صرف عبوری صدر ہیں۔
ڈپٹی سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ ن کا کہناتھا کہ سیاسی جماعتیں اور اقتدار آنا جانا ہے، صرف اپنے بیانیے کے لیے ملک کو بحران کا شکار مت کریں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نئے صدر کے انتخاب تک صدر اس لیے عہدے پر رہتا ہے تاکہ کوئی خلل نہ پڑے،کوئی عبوری صدر الیکشن کی تاریخ کیسے دے گا۔
انہوں نے کہا کہ صدر پاکستان عارف علوی کی عہدے کی مدت نو ستمبر کو ختم ہوچکی اور اب وہ عبوری صدر ہیں انہیں یہ اختیار کس نے دیا کہ وہ الیکشن کی تاریخ دینے جارہے ہیں۔
ڈپٹی سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ ن عطاءاللہ تارڑ نے مزید کہا کہ اہم فیصلہ سازی میں اب صدر کا کوئی کردار نہیں رہا،وزارت قانون نے ان کو جواب دیا کہ الیکشن کی تاریخ کا اعلان الیکشن کمیشن کرے گا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
