کراچی میں ڈینگی کے وار دن بہ دن بڑھنے لگے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایک ہی دن میں ڈینگی سے 13 افراد متاثر ہو گئے۔
ماہ ستمبر میں سندھ میں ڈینگی کے 138 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے 119 کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔
کراچی کا ضلع شرقی سب سے زیادہ متاثر رہا جہاں ماہ ستمبر میں ابتک 59 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ضلع جنوبی میں 24، وسطی 16، کورنگی 10 کیسز رپورٹ، ملیر میں 6 اور کیماڑی میں 4 کیسز رپورٹ ہوئے۔
رواں سال سندھ میں ڈینگی کے 1098 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ ڈینگی سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
