Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آصف علی زرداری نے اہم سیاسی وکٹیں گرا دیں

سابق صدر آصف علی زرداری نے اہم سیاسی وکٹیں گرا دی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری سے بلاول ہاس لاہور میں اوکاڑہ سے سابق ایڈوائزر ٹو سی ایم میاں رشید بوٹی، حاصل پور سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر کامران خالد اور چولستان سے ترکی میں ایجوکیشن اتاشی ڈاکٹر مشتاق احمد نے ملاقات کی۔

اس موقع پر سابق وزیر اعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی اور مرکزی سیکرٹری جنرل پی پی پی نیئر حسین بخاری سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

   بعدازاں تمام سیاسی شخصیات نے پیپلز پارٹی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل راجہ منوراحمد سمیت سابق وزیراعلی پنجاب منظور وٹو کی صاحبزادی اور سابق وزیر خارجہ خورشید قصوری کی بہو آمنہ قصوری نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version