Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آزاد کشمیر کے شہریوں کے حقوق کو آئینی تحفظ دینا حکومت کی ذمہ داری ہے،وزیراعظم آزادکشمیر

وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے شہریوں کے حقوق کو آئینی تحفظ دینا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پر امن احتجاج ہر شہری کا حق ہے، ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

چوہدری انوار الحق نے کہا کہ آزاد کشمیر کے شہریوں کے حقوق کو آئینی تحفظ دینا حکومت کی ذمہ داری ہے، آئین نے شہریوں کو جو حقوق دیئے ہیں حکومت کسی بھی صورت ان کا تحفظ کرے گی۔

 وزیر اعظم آزادکشمیر نے یہ بھی کہا کہ چند عناصر جو فرضی منظرنامہ سوشل میڈیا پر بیان کر رہے ہیں اس کی مذمت اور تردید کرتا ہوں، عوام کے ٹیکسوں کا پیسہ صرف عوام پر خرچ کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں امن و امان کی صورتحال انتہائی بہترین ہے، آزاد کشمیر میں انارکی کی کوئی صورتحال نہیں ہے ، آزادکشمیر پرامن ہےاور پرامن رہے گا۔

چوہدری انوار الحق نے کہا کہ انفرادی یا اجتماعی طور پر پرامن احتجاج آئینی حق ہے، مذاکرات کے دروانے ہر وقت کھلے ہیں، آزاد کشمیر کے باوقار ماحول کو خراب نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ نظریاتی یا فکری انتشار کو ختم کرنا ہے، روشن پاکسان کشمیریوں کی منزل ہے، پاکستان کے مفادات  اور عوام کے حقوق کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے۔

 وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق نے مزید کہا کہ بجلی کے بلات جون کی قیمت پر وصول کر رہے ہیں، آٹے پر 1500روپے کی سبسڈی دے رہے ہیں، عوام کا احساس محرومی ختم کریں گے، عوام کے ٹیکسوں کا پیسہ عوام پر خرچ کروں گا، کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہوگی۔

وزراء حکومت ملک ظفر ،عامر یسین ،چوہدری ارشد حسین اور عاصم بٹ ، سینئر وزیر کرنل (ر) وقار نور ،وزراء حکومت میاں عبدالوحید ،نثارانصر ابدالی ،اظہر صادق موجود تھے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version