Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ٹانک میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 10 دہشتگرد ہلاک

ٹانک میں سیکورٹی فورسز کے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے نتیجے میں 10 دہشتگرد مارے گئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکورٹی فورسز نے ٹانک کے علاقے پیزو میں دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی اور آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 10 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشتگرد نہ صرف سیکورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں بلکہ بھتہ خوری اور بے گناہ شہریوں کے قتل کی وارداتوں میں بھی ملوث تھے، دہشتگردوں سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا کہ پاکستان کی سیکورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version